دنیا
24 اکتوبر ، 2015

چینی صدر کا انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

چینی صدر کا انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مانچسٹر........چین کے صدر شی جن پنگ چاہتے ہیں کہ انکا ملک فٹ بال کے کھیل میں عالمی سطح پر مہارت کا حامل ہواور اِسکے لئے انھوں نے اپنے دورہ برطانیہ میں مقامی کلب مانچسٹر سٹی سے تعاو ن کی خواہش ظاہر کی ہے۔

برطانیہ میں اپنے 4 روزہ دورے کے آخری دن چینی صدر مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب پہنچے ۔ان کے ہمراہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی تھے ۔

بطور فٹ بال فین صدر ژی جن پنگ اس کھیل میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں۔ انھوں نے مانچسٹر سٹی کے ارجنٹینین اسٹارئیکر Sergio Aguero کا وہ لاسٹ منٹ گول دیکھا جس نے کلب کو 2012 میں پریمئیر لیگ کا چیمپئن بنوایا۔یہ گول انگلینڈ میں آج بھی اُسی طرح دیکھا جاتا ہے جیسے پاکستان میں جاوید میانداد کا یادگار چھکاّ۔

انگلش کھلاڑیوں کا جارحانہ انداز چینی کھلاڑیوں میں منتقل کرنے کی خواہش چینی صدر کو اس مقام تک کھینچ لائی،جہاں چین اور مانچسٹر سٹی کے سابق کھلاڑی سُن جی ہائی سے ملے اور انہیں چینی کھلاڑیوں کی انگلش طرز پر تربیت کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :