24 اکتوبر ، 2015
گڑگائوں....... بھارت میں جاری عدم برداشت کی فضا میں ایک اور نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارت میں عدم برداشت اور عدم رواداری کا ماحول گرم ہے، گڑگائوں کا ایک بائیس سالہ طالب علم روہت بھردواج بھی انہی حالات کا شکار ہوگیا۔
اس کی ہلاکت کی ایک ویڈیو میں سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ مد ہوش افراد ایک نوجوان کو ہاکی سے بری طرح پیٹ رہے ہیں۔
اس نوجوان کا قصور یہ تھا کہ ایک سالگرہ کی تقریب میں اس نے ڈی جے سے موسیقی تبدیل کرنے کی فرمائش کر دی ، جس پر ڈی جے کو شدید غصہ آگیا اور اس نے اپنے دوستوں سے کہہ کر روہت کو اتنا پٹوایا کہ اسے مار مار کر ہلاک کردیا گیا۔
روہت کے والد اپنے بیٹے کو بچانے آئے تو مشتعل افراد نے انہیں بھی شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔