23 مئی ، 2012
ممبئی …یہ کہا جائے کہ عمران ہاشمی کی ان دنوں پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ان کی فلم جنت ٹو باکس آفس پر 42کروڑ روپے کما چکی ہے۔ جنت ٹو کا آج کل ہر طرف چرچا ہے،جنت ٹو نے باکس آفس پر ایسا دھمال مچایا ہے جو ہر ایک کو بھایا ہے۔عمران ہاشمی کی اٹھارہ کروڑ کی جنت ٹو اب تک 42کروڑ کما چکی ہے۔یوں فلم پر لگا گئی رقم ہوگئی ہے سود سمیت وصول ہوچکی ہے لیکن فلم کی کامیابی کا سلسلہ ابھی تھما نہیں بلکہ پوری آب وتاب سے جاری ہے اورفلم اب بھی باکس آفس پر راج کررہی ہے۔