دنیا
23 مئی ، 2012

بھارت میں ٹریفک حادثہ،10افراد ہلاک، 60 زخمی

بھارت میں ٹریفک حادثہ،10افراد ہلاک، 60 زخمی

نئی دہلی…بھارت میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ ضلع جہایوا کے گاؤں بہالا بہاوری میں اس وقت پیش آیا جب 70 سے زائد افراد کو لے جانے والا ایک ٹرک دوسرے ٹرک سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گیا ۔حادثے میں 3 خواتین سمیت10 افراد ہلاک جبکہ60 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :