دنیا
23 مئی ، 2012

لیون پنیٹا آئندہ ماہ بھارت کا دوروزہ دور کرینگے

لیون پنیٹا آئندہ ماہ بھارت کا دوروزہ دور کرینگے

واشنگٹن…امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا آئندہ ماہ کے آغاز میں بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ وزیر دفاع لیون پنیٹا جون کے پہلے ہفتے میں بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات کا فروغ اوباما انتظامیہ کی اہم ترجیح ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ بھی مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع لیون پنیٹا اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اہم علاقائی وعالمی اُمور پر تبادلہٴ خیال کرینگے۔

مزید خبریں :