پاکستان
27 اکتوبر ، 2015

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،پاک افغان مصالحتی عمل پرغور

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،پاک افغان مصالحتی عمل پرغور

اسلام آباد......وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کےسیکورٹی اجلاس میں ان کے دورہ امریکا ، اس کےنتائج کاجائزہ لینےکےعلاوہ پاک افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پرغورکیاگیا ۔

پرائم منسٹر ہائوس میں ہونےوالےاجلاس میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چودھری نثار، مشیربرائے خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد، ڈی جی آئی ایس پی آر اورڈی جی ملٹری آپریشنز شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کےشرکا ءکو افغانستان میں امن سے متعلق امریکی نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔اس موقع پرخطے کی صورت حال پربھی غورکیاگیا۔ کشمیر اور بھارتی خلاف ورزیوں پر مدبرانہ اور مضبوط موقف اپنانے پر شرکاء نے وزیراعظم کو خراج تحسین اور کامیاب دورے پر مبارک باد پیش کی۔

مزید خبریں :