پاکستان
27 اکتوبر ، 2015

نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، وزیراطلاعات پرویز رشید

نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، وزیراطلاعات پرویز رشید

اسلام آباد.....وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ زلزلے کے نقصانات سے چند دن میں نمٹ لیں گے، وفاقی حکومت بے گھر ہونے والے افراد کو صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مالی پیکیج دے گی۔

وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے مکمل ہو چکا ،این ایچ اے پلوں اور سڑکوں کا سروے کر رہی ہے،۔

کسی کالعدم تنظیم کو سیلاب یا زلزلے کی آڑ میں اپنی زہرناکی پھیلانے نہیں دیں گے، آپریشن ضرب عضب کے بعد ان تنظیموں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے بتایا کہ اب تک دو سو اڑتالیس افراد کے جاں بحق اور ایک ہزار 665 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، چار ہزار تین سو بانوے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اب تک 18آفٹر شاکس آ چکے ہیں ، زلزے سے ایٹمی اثاثے اور تمام ڈیم محفوظ ہیں۔

مزید خبریں :