پاکستان
27 اکتوبر ، 2015

عمران خان کی سیدوشریف آمد، زخمیوں کی عیادت

عمران خان کی سیدوشریف آمد، زخمیوں کی عیادت

سوات......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوات اور لوئردیر میں زلزلے سے زخمی ہونے والوںکی عیادت کی ۔

عمران خان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے سوات کا مختصر دورہ کیا۔ انہوں نے سیدو شریف اسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عمران خان نے زلزلے سے متاثرہ ضلع لوئر دیر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عمران خان نے ڈسٹرکٹ اسپتال لوئر دیر میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے اور صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ۔

مزید خبریں :