27 اکتوبر ، 2015
پشاور......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زلزلہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ریہام خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج زخمیوںکی عیادت کی اور لواحقین سے یکجہتی کااظہار کیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ریہام خان کو زیرعلاج زخمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان تحریک انصاف زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں اور حکومتی اداروں سمیت تمام ادارے متاثرین کی مدد میں بھر پور حصہ لے رہیں۔