27 اکتوبر ، 2015
قصور......وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف قصورمیں زلزلے سے جاں بحق ہونے والےشخص کےگھر گئے، انھوں نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔
قصور کے نواحی علاقے دوست پورہ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ زلزلے سےہونے والےجانی اورمالی نقصان پر دلی دکھ اور رنج ہوا،قدرتی آفت کےباعث جن کےپیارےبچھڑ گئے۔
شہبازشریف نےکہاکہ وہ ان کےغم میں برابر کےشریک ہیں،متاثرین زلزلہ کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،پنجاب حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد اور ہر طرح سےخیال رکھےگی ۔