پاکستان
28 اکتوبر ، 2015

حافظ آباد : پی ٹی آئی کی ریٹرنگ افسر کے دفتر میں توڑ پھوڑ ، مقد مہ درج،4گرفتار

حافظ آباد : پی ٹی آئی کی ریٹرنگ افسر کے دفتر میں توڑ پھوڑ ، مقد مہ درج،4گرفتار

حافظ آباد.......حافظ آباد میں ریٹرنگ افسر کے دفتر میں توڑ پھوڑاور ریکارڈ پھاڑنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماوں سمیت 21کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ،جس میں سے پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کےمطابق ریٹرنگ آفیسر اللہ دتہ کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور ریکارڈ پھاڑنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماوں سمیت 21کارکنوں کےخلاف تھانا صدر میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مقدمہ میں چیئرمین کے امیدوارمنظور الحسن چھٹہ اور دیگر مقامی رہنماوں کو بھی نامزد کیاگیاہے جبکہ مقامی رہنما رانا اکبر علی سمیت 4کارکنان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے چیئرمین منظور الحسن چٹھہ اور اسکے ساتھیوں نے ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے انتخابی نشان دوسرے امیدوار کو الاٹ کر نے پر دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور سرکاری ریکارڈ پھاڑ دیا۔

مزید خبریں :