پاکستان
28 اکتوبر ، 2015

پنجاب؛بلدیاتی انتخابات کاسامان ریٹرننگ افسران کے سپرد

پنجاب؛بلدیاتی انتخابات کاسامان ریٹرننگ افسران کے سپرد

لاہور ......الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 31اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات فوج کے بجائے براہ راست پولیس کی نگرانی میں کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کے سپرد کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کے سپرد کر دیا گیا ، 31 اکتوبر کو ہونیوالےانتخابات کیلئے 12 اضلاع میں فوج طلب کرلی گئی جبکہ الیکشن فوج کی بجائے براہ راست پولیس کی نگرانی میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنرپنجاب مسعود ملک نے جیونیوز کو بتایا کہ جن 12 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہورہےہیں وہاں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کر لی گئی ہے،فوج اہم پولنگ اسٹیشنوں کے اندر نہیں ، باہر گشت کرے گی،پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس ہی تعینات ہوگی ۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہونے پر پولنگ سامان ریٹرننگ آفیسر ز کے حوالے کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،ریٹرننگ افسر ان یہ سامان 30 اکتوبر کو پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کریں گے۔

پنجاب کے بارہ اضلاع کی ایک ہزار 578 یونین کونسلوں میں بلدیاتی الیکشن کیلئے16ہزار266پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،ان میں سے3ہزار551پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور8ہزار300کوحساس قراردیاگیاہے۔

اسی طرح لاہور میں کل3ہزار269پولنگ اسٹیشنوں میں سے839پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ2ہزار430 حساس قرار دیئےگئےہیں،پہلے مرحلے کی پولنگ 31 اکتوبر کو ہو گی،جو صبح 8 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

مزید خبریں :