28 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد ......قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 255ہوگئی ہے جبکہ1696افراد زخمی ہیں ۔
این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق زلزلےسےتباہ ہونیوالےگھروں کی تعداد9ہزار209ہے،فاٹامیں زلزلےسے30افرادجاں بحق،59زخمی، 300گھر تباہ ہوئے۔
اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 8ہزار453گھر تباہ ہوئے،گلگت بلتستان میں 10افرادجاں بحق اور 30زخمی اور390گھر تباہ ہوئے۔
آزادجموں وکشمیرمیں2افرادجاں بحق،12زخمی اور6گھرتباہ ہوئے،پنجاب میں زلزلےسے5افرادجاں بحق،78زخمی اور 60گھرتباہ ہوئے۔