پاکستان
28 اکتوبر ، 2015

ناران : بیسل میں شدید برف باری،محصورین کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

 ناران : بیسل میں شدید برف باری،محصورین کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

ناران..... ناران سے 50 کلو میٹر دور بیسل میں شدید برف باری ہورہی ہے جبکہ 5 روز سے محصور پولیس اہلکار اور مزدورں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،گزشتہ روزریسکیو کارروائی میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ،دوسر شدید زخمی ہوا۔

مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بتایا ہے کہ بیسل ریسکیو آپریشن میں 2 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ،جو پولیس چیک پوسٹ میں محصور 25 پولیس اہلکاروں اور 40 مزدروں ، حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور دیگر علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالینگے ، گزشتہ روز علاقے سے باہر نکلنے کی کوشش میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی شمال کے رکن عبد اللہ جان کے مطا بق ،ناران سے بڑوئی تک شاہراہ سے روکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ،جس کے بعد جلد ہی علاقوں میں محصور ہزاروں افراد کو نکالا جائے گا۔

مزید خبریں :