29 اکتوبر ، 2015
ٹوکیو.......جاپان میں جاری ٹوکیو موٹر شو میں اس بار ہائیڈروجن فیول سیل کاریں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں، جو آئندہ مارچ سے مارکیٹ میں دستیاب ہونگی ۔یہ گاڑیاں دھویں کے بجائے پانی کے قطرے چھوڑتی ہیں۔
رنگ برنگی جدید گاڑیوں کے شوقین جاپان کا رخ کررہے ہیں جہاں ٹوکیو میں جدید گاڑیوں کا میلہ سجا ہوا ہے۔اس سال ہائیڈروجن فیول سیل کار ایف سی وی پلس نے شو کی رونق بڑھا دی ہے، سستے ایندھن کے ذریعے چلنے والی یہ کار آئندہ سال مارچ سے خریداروں کے لئے دستیاب ہوگی ۔
یہ گاڑی اُس بجلی سے چلتی ہے جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان کیمیائی رد عمل سے بنتی ہے اور کار سے دھویں کی بجائے صرف پانی کے قطروں کا اخراج ہوتا ہے۔اس کے علاوہ شو میں چینی کمپنیوں کی جدید کاریں بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں ہوئی ہیں۔