انٹرٹینمنٹ
30 اکتوبر ، 2015

دلدار پرویز بھٹی کو مداحوںسے بچھڑے21برس بیت گئے

دلدار پرویز بھٹی کو مداحوںسے بچھڑے21برس بیت گئے

کراچی .....پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے۔

دلدار پرویز بھٹی 30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ۔مختصرعرصے میں سیکڑوں دلوں میں گھر کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دل عزیز کمپیئر دلدار پرویز بھٹی اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔ بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبان پر عبور، ان کی پہچان کی وجہ بنا اور اِن تینوں زبانوں میں برجستہ مزاح ان کی کمپیئرنگ کا خاصہ تھا۔

دلدار پرویز بھٹی نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔1976 میں ٹیلی ویڑن پر پروگرام کرنے کا موقع ملا تو ان کے عوامی انداز کو ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔

ٹی وی پروگرامز’ٹاکرا‘، ’یادش بخیر‘ اور’جواں فکر‘ کی کامیابی کے بعد1987ء میں انہوں نے’میلہ‘ پروگرام کیا، 1990ء اس پروگرام کو’ پنجند‘ کا نام دے دیا گیا جو آج تک مرحوم کی پہچان ہے۔

دلدار پرویز بھٹی نے کتابیں بھی تحریر کیں جن میںدلداریاں،آمنا سامنااوردلبر دلبر نمایاں ہیں۔

30 اکتوبر 1994 میں امریکا میں دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دلدار پرویز بھٹی انتقال کرگئے۔

مزید خبریں :