دنیا
30 اکتوبر ، 2015

شام مذاکرات میں فریقین لچک کا مظاہرہ کریں، بانکی مون

شام مذاکرات میں فریقین لچک کا مظاہرہ کریں، بانکی مون

میڈرڈ........اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ویانا میں شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں شریک تمام ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ لچک کا مظاہرہ کریں۔انھوں نے شامی تنازعے پر بات چیت میں ایران کی پہلی مرتبہ شرکت کا خیرمقدم کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے میڈرڈ میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ میری اس سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ اعلیٰ سطح کے لیڈر شام کی صورت حال پر بات چیت کے لیے مل بیٹھ رہے ہیں۔وہ ایران کی مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔انھوں نے کہا امید ہے کہ فریقین لچکدار رویے کے احساس کے ساتھ اس تنازع کو حل کرلیں گے۔

بان کی مون نے ویانا مذاکرات میں شریک پانچ اہم ممالک ایران ،روس ،سعودی عرب ،ترکی اور امریکا کے درمیان شامی صدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے اختلافات کے تناظر میں کہا کہ انھیں اپنے اپنے قومی مفادات کو پیش نظر رکھنے کے بجائے عالمی قیادت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا عرصہ یہ ممالک اپنے اپنے قومی تناظر پر اصرار کرتے رہیں گے ،اتنا ہی مصائب کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا اور اس سے پوری دنیا ہی متاثر ہوگی۔

مزید خبریں :