30 اکتوبر ، 2015
نیویارک........ امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ائیرپورٹ پر کھڑے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 15افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاوڈر ڈیل ائیرپورٹ پر کھڑے ڈائنامک انٹرنیشنل ائیرویز کے طیارے میں اچانک اگ لگنے سے 15افراد زخمی ہوگئے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق جہاز فلوریڈا سے وینزویلا کے لئے پرواز کے لئے رن وے پر کھڑا تھا کہ طیارے کے ایک انجن میں اچانک اگ لگ گئی جس کو ریسکیو اہلکاروں نے ہنگامی طور پر بجھانے کا کام شروع کر دیا ۔
ریسکیو اہلکاروں نے ہنگامی راستوں سے طیارے میں موجود تمام مسافروں کو نکال لیا اور اسی دوران 15افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 101افراد سوار تھے۔