پاکستان
23 مئی ، 2012

اہلکاروں کیخلاف عوامی شکایات : پنجاب پولیس میں احتساب سیل قائم

اہلکاروں کیخلاف عوامی شکایات : پنجاب پولیس میں احتساب سیل قائم

آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس کے خلاف دن بدن بڑھتی ہوئی کرپشن اور عوام سے ناروا سلوک کی شکایات کی شنوائی کیلئے پنجاب پولیس میں بھی احتساب سیل قائم کر دیا گیا جبکہ وفاق کے بارہا احکامات کے باوجود آئی جی پنجاب نے اسلم مڈھیانہ کیس کے تناظر میں ڈی پی او سرگودھا کو بلوچستان تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ پورے پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد پولیس فورس میں سے کانسٹیبل سے لیکر انسپکٹر تک کے عہدے کے 350 افسروں و اہلکاروں کا چناوٴ کیا گیا ہے جن پر پوری سروس میں ایک بھی کرپشن یا کوئی اور شکایت نہیں ہے۔ آئی جی نے بتایا پولیس کے احتساب سیل بلاتفریق ہر شکایت پر 24 گھنٹے میں کارروائی کرے گا اور الزام ثابت ہونے پر 14 دن میں رپورٹ بھجواکر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایک سوال پر آئی جی پنجاب نے اعلان کردیا کہ وہ کسی بھی صورت ڈی پی او سرگودھا کو پنجاب سے ریلیو کرکے بلوچستان ٹرانسفر نہیں کریں گے کیونکہ پنجاب کو ان کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :