پاکستان
23 مئی ، 2012

دفاع پاکستان کونسل کا 27 مئی کو کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ ملتوی

دفاع پاکستان کونسل کا 27 مئی کو کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ ملتوی

اسلام آباد … دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی لائن کی ممکنہ بحالی کیخلاف 27 مئی کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ملتوی کر دیا ہے، اب 25 مئی اور یکم جون کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے اور کراچی کے خراب حالات کے باعث دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس 26 اور 27 مئی کو کراچی میں ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دفاع پاکستان کونسل کے رہنما علامہ طاہر اشرفی نے لانگ مارچ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنی سفارشات مولانا سمیع الحق کو بھجوا دی ہیں جس کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں تجاویز بھی ہیں۔

مزید خبریں :