31 اکتوبر ، 2015
لاس اینجلس.......مشہور کارٹون کرداروں اسنوپی اور چارلس براؤن پر مبنی ہالی ووڈ کی سی جی اینیمیٹڈفیچر فلم پینٹس کا نیا شرارتوں بھرا کلپ جاری کر دیا گیا ۔فلم کا مرکزی کردار مشہور کارٹونسٹ چارلس سولز کے مزاحیہ کارٹون پینٹ سے منسوب ہے جو روزانہ355ملین سے زائد افرادکی توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے۔
اسٹیو مارٹینو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چارلس سولز کے پوتے برایان شولز نے لکھی ہے۔3Dٹیکنالوجی میں بننے والی یہ فلم نومبر2015میں ریلیز کی جائے گی۔