31 اکتوبر ، 2015
ہالی ووڈ ..........بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم دی ہنگر گیمز کے آخری حصے’’دی ہنگر گیمز :ماکنگ جے پارٹ ٹو‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فرانسس لارنس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین (جنیفر لارنس)کے گرد گھومتی ہے جو دشمنوں سے آخری لڑائی لڑتی دکھائی دینگی۔فلم کی کاسٹ میں مشہورہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس مرکزی کردار نبھارہی ہیں جبکہ کاسٹ میں جوش ہچرسن،لیام ہیمسورتھ،ووڈی ہارلسن،فلپ ہوفمین ،الزبتھ بینکس اور جولیان مور س سمیت دیگر شامل ہیں۔
نینا جیکب سن اور جان کلک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن سے بھرپور فلم 20نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔