پاکستان
23 مئی ، 2012

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2010ء کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2010ء کی منظوری دیدی

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے ملک میں معیاری بیجوں کے فروغ کیلئے سیڈ ترمیمی بل 2010ء کی منظوری دے دی ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جاوید اقبال وڑائچ کی زیر صدارت اسلام آبادمیں ہوا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکریٹری شفقت نغمی نے کمیٹی کو بتایا کہ 1976ء کا سیڈ ایکٹ موجودہ دور کی ضروریات پوری کر نے کیلئے ناکافی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ترمیمی بل2010ء کے ذریعے سیڈ کمپنیوں، سیڈ ڈیلرز اور سیڈ پروسیسنگ یونٹو ں کی رجسٹریشن کرکے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور ناقص بیج کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، مارکیٹ میں غیر معیاری بیجوں کی فروخت کی روک تھام کیلئے جرمانوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ترمیمی بل کی منظوری کے نجی شعبے میں تسلیم شدہ سیڈ سٹنگ لیبارٹریاں قائم ہو نگی، بل اب حتمی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اور سینٹ میں جائے گا ۔

مزید خبریں :