23 مئی ، 2012
لندن … لندن میں اولمپکس سے قبل مادام تساوٴ عجائب گھر نے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا مومی مجسمہ بنادیا۔ لندن میں نڈال کے مجسمے کی رونما مقامی ہوٹل کے ٹینس کورٹ میں کی گئی۔اس مجسمے کو بنانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈ اخراجات آئے ہیں اور اسے چار ماہ کی محنت سے تیار کیا گیا ہے۔مجسمہ کی صورت اس انداز میں بنائی گئی ہے کہ جیسے نڈال ٹینس کے کھیل میں گیند کو ہٹ کررہے ہوں۔مجسمے کو نڈال کی اصل شکل سے اس قدر مماثل رکھا گیا کہ پہلی نظر میں کوئی پہچان نہیں سکتا کہ یہ مومی مجسمہ ہے۔عجائب گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس برس سب سے زیادہ نڈال کے مجسمے کے حوالے سے درخواستیں آئی تھیں۔