دنیا
12 جنوری ، 2012

امریکی کوسٹ گارڈ نے برف توڑ کر روسی ٹینکر کیلئے راستہ بنا لیا

امریکی کوسٹ گارڈ نے برف توڑ کر روسی ٹینکر کیلئے راستہ بنا لیا

ماسکو…آبنائے بیرنگ میں امریکی کوسٹ گارڈ نے برف توڑ کر روسی ٹینکر کیلئے راستہ بنا لیا تاکہ تیل کی مصنوعات امریکی ریاست الاسکا پہنچائی جاسکیں۔روسی ٹینکر امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز شہر نومی کیلئے ڈیزل اور مٹی کا تیل لے کر جارہا تھا جسے آبنائے بیرنگ میں برف کی وجہ سے سفر میں دشواری ہو رہی تھی۔ امریکی کوسٹ گارڈز کے آئس بریکنگ کٹر نے برف توڑ کر راستہ بنایا۔ آٹھ روزہ سفر کے باوجود دونوں جہازوں کو نومی شہر پہنچنے کیلئے مزید 153کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا باقی ہے۔ موسم سرما میں نومی شہر برف کے باعث بند ہو جاتا ہے اور اگر روسی جہاز سمندری راستے سے تیل پہنچانے میں کامیاب ہوا تو یہ موسم سرما میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم کا پہلا واقعہ ہوگا۔

مزید خبریں :