کھیل
05 نومبر ، 2015

آف اسپنر سعید اجمل کو آج شوکاز نوٹس دئیےجانے کا امکان

 آف اسپنر سعید اجمل کو آج شوکاز نوٹس دئیےجانے کا امکان

لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آف اسپنر سعید اجمل کو آج شوکاز نوٹس دئیےجانے کا امکان ہے ۔ سعید اجمل کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف اسپنر سعید اجمل کے حالیہ انٹرویوز اور بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پی سی بی سے سعید اجمل کے بیانات کے حوالے سے شکوہ کیا ۔

پی سی بی نے تمام رپورٹ مرتب کرنے کے لیئے اپنے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی ہے اور امکان یہی ہے کہ آف اسپنر سعید اجمل کو آج شوکاز نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے ۔ سخت تادیبی کارروائی کے نتیجے میں سعید اجمل کا سنٹرل کنٹریکٹ معطل کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :