05 نومبر ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،اسکواڈ میںیونس خان بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا،پاکستانی اسکواڈ میںیونس خان کی چھ ماہ بعد ون ڈے میں واپسی ہوئی ہے ،انہوں نے آخری بار ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
اسکواڈ میںکپتان اظہر علی کے علاوہ ،احمد شہزاد ،محمد حفیظ ،یونس خان ،شعیب ملک،محمد رضوان ،سرفراز احمد ،بابر اعظم ،وہاب ریاض،یاسر شاہ،محمد عرفان ،عامر یامین ،ظفر گوہر،بلال آصف،راحت علی اور انور علی شامل ہیں۔ چیف سیلکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ، انجری کا شکار عماد وسیم کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 11 نومبر کو ہوگا۔