کھیل
24 مئی ، 2012

اسپاٹ فکسنگ، مظہر مجید سے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

اسپاٹ فکسنگ، مظہر مجید سے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

لندن… اسپاٹ فکسنگ اسکنڈل کے مرکزی کردار مظہر مجید نے کرکٹ کرپشن کیس میں ملنے والی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔ لندن سے تعلق رکھنے والے چھتیس سالہ بکی مظہر مجید کو کرکٹ کرپشن کیس میں دو سال آٹھ ماہ قید کی سزا ہوئی تھی جس کے خلاف انہوں نے اب اپیل دائر کردی ہے جس کی سماعت جسٹس اوپن شا اور جسٹس آئیرون کریں گے ۔ کرکٹ کرپشن کیس میں محمد عامر اور محمد آصف سزا مکمل کر چکے،جبکہ آصف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے۔ سلمان بٹ اورمظہر مجید ابھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں البتہ پاکستان کے تینوں کرکٹر محمد آصف ،محمد عامر اور سلمان بٹ پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی برقرار ہے۔

مزید خبریں :