24 مئی ، 2012
ایپوہ… اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا پاکستان نے شاندار انداز میں آغاز کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے ارجنٹینا کو دو کے مقابلے میں چارگول سے ہرا دیا۔ ملائیشیا کے شہرایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو33ویں منٹ میں برتری ملی جب محمدعرفان نے گول کیا، کپتان سہیل عباس نے 50ویں منٹ میں پاکستان کی برتری دگنی کردی۔ دوگول کے خسارے میں جانے کے بعدارجنٹینا کی ٹیم میچ میں واپس آئی اورچارمنٹ میں مقابلہ برابر کردیا۔اس کے بعد مقابلے میں کافی تیزی آگئی، لیکن اختتامی مراحل میں پاکستان ٹیم ایک بارپھر چھاگئی۔ عبدالحسیم خان نے پاکستان کیلئے تیسرااوروقاص شریف نے چوتھا گول کردیا۔یوں پاکستان نے میچ چاردوسے جیت لیا۔