24 مئی ، 2012
کراچی … اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بلیئرڈز اینڈاسنوکر ایسوسی ایشن انہیں کوچ بنانا چاہتی ہے تو وہ بطور پلیئر ریٹائرمنٹ لینے کو تیار ہیں۔ کراچی میں جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں سابق عالمی و ایشین اسنوکر چیمپئن محمد یوسف نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کے پلیئرز کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہوگی ، اگر فیڈریشن انہیں یہ ذمہ داری سونپنا چاہتی ہے تو وہ بخوبی قبول کریں گے، اس کیلئے وہ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کی اس شرط کو بھی قبول کرنے کو تیار ہیں کہ وہ بطور پلیئر سرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں۔