07 نومبر ، 2015
لندن......انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابیاں سمیٹنے والے یاسر شاہ کی کارکردگی سے رکی پونٹنگ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ کہتےہیں یاسر شاہ بہترین ٹیلنٹ ہے۔یاسر شاہ ٹیلنٹڈ بولر ہے۔
اس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ میچوں میں متاثر کن کارکردگی پیش کی۔ شین وارن کے ساتھ کام کرتے ہوئے یاسر شاہ کی بولنگ میں مزید نکھار آیا ہے۔ مجھے امید ہے پاکستانی لیگ اسپنر آنے والے دنوں میں بلے بازوں کو پہلے سے زیادہ پریشان کرے گا۔