کھیل
07 نومبر ، 2015

کرکٹ آل اسٹارزایونٹ کا پہلا میچ آج نیویارک میں ہوگا

کرکٹ آل اسٹارزایونٹ کا پہلا میچ آج نیویارک میں ہوگا

نیویارک........کرکٹ کے سپر اسٹارز امریکا میں کرکٹ ایونٹ آل اسٹارز کی تشہیر کے لیے نیویارک اسٹاک ایکس چینج پہنچ گئے اور گھنٹی بجاکر ٹریڈنگ کا آغاز کیا ۔

امریکا میں آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے موجود کرکٹ کے سپر اسٹارز وسیم اکرم، سچن ٹنڈولکر ، شین وارن اور میتھیو ہیڈن نیویارک اسٹاک ایکس چینج جا پہنچے۔ انہوں نے ٹریڈنگ بیل بجاکر اسٹاک ایکس چینج کے کاروبار کا آغاز کیا۔

یہ پہلاموقع ہےکہ کسی کرکٹرزنےنیویارک اسٹاک ایکسچینج کی بیل بجائی۔آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچ سات سے چودہ نومبر تک امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :