دنیا
07 نومبر ، 2015

اسمارٹ فونز آپ کی جاسوسی کرسکتے ہیں ۔۔۔!

اسمارٹ فونز آپ کی جاسوسی کرسکتے ہیں  ۔۔۔!

نیویارک.........اگر آپ کسی معروف کمپنیوں کےاسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو ذراہوشیار ہو جائیں ،کیوں کہ یہ فون آپ کی جاسوسی کر سکتے ہیں ۔ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل اور اینڈروئڈ اسمارٹ فون کے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں۔

اِن فون کی بعض ایپس اپنے صارفین کی بہت سی معلومات ادھر سے ادھر کر رہی ہیں ۔میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، ہارورڈ یونیورسٹی اور کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین نےگوگل پلے اور ایپل ایپ اسٹور پر موجود 110 ایپس کا تجزیہ کیا اور یہ دیکھا کہ 73 فیصد اینڈروئڈ ایپس اپنے صارفین کے ای میل اور ایڈریس دوسروں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

جب کہ ایپل کی 47 فیصد ایپس ایسی ہیں جو اپنے صارف کے مقام کے متعلق معلومات شیئر کرتی ہیں۔سب سے زیادہ معلومات لِیک کرنے والی آئی او ایس ایپ لولی اسکوپ تھی جو لوکیشن براؤزر ہے ۔یہ ایپ صارف کے مقام سے متعلق معلومات تیسری پارٹی کے ڈومینز کو فراہم کردیتی ہے۔

پرائیوسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ نے ’بہت سے اُن عوامل پر روشنی ڈالی ہے کہ جن آلات کو ہم استعمال کرتے ہیں وہ ہمیں دھوکہ دے سکتے ہیں۔‘

مزید خبریں :