پاکستان
07 نومبر ، 2015

میرپورخاص:پاگل کتے کا حملہ ، 4سالہ بچے سمیت 5 افرادشدید زخمی

 میرپورخاص:پاگل کتے کا حملہ ، 4سالہ بچے سمیت 5 افرادشدید زخمی

میرپورخاص........میرپورخاص کے ایک ہی علاقے میں پاگل کتے نے حملہ کرکے چار سالہ بچے سمیت پانچ افراد کو شدید زخمی کردیا۔ طویل عرصہ سے کتا مار مہم نہ ہونے سے آوارہ کتے شہریوں کیلئے شدید خطرہ بن گئے ہیں۔

کتے کے حملے کا نیا واقعہ سٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں آوارہ پاگل کتے نے حملہ کرکے پانچ افراد کو شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں میں ستر سالہ بزرگ اور ایک چارسالہ بچہ بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے چار سال سے زائد عرصہ سےکتا مارنے کی مہم نہیں کی گئی ،جس کے باعث آئے روز کتے کے کاٹنے کے واقعات ہورہے ہیں،جس سے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔

مزید خبریں :