پاکستان
07 نومبر ، 2015

وزیراعظم نے سردار ایاز صادق کوقومی اسمبلی کا اسپیکر کا امیدوار نامزد کردیا

 وزیراعظم نے سردار ایاز صادق کوقومی اسمبلی کا اسپیکر کا امیدوار نامزد کردیا

لاہور...... وزیراعظم نے سردار ایاز صادق کو ن لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کا اسپیکر کا امیدوار نامزد کردیا ، کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے، انتخاب پیر کو ہوگا ۔

مسلم لیگ ن کےنومنتخب رکنِ قومی اسمبلی سردار ایازصادق نےجاتی عمرہ رائےونڈمیں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی،دونوں رہ نماؤں نےپیر کو ہونےوالےقومی اسمبلی کےاسپیکر کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

مسلم لیگ ن کےذرائع کےمطابق وزیراعظم محمدنواز شریف اورسردار ایازصادق کی ملاقات کےدوران اسپیکر شپ کےالیکشن کےلئےلائحہ عمل کےعلاوہ پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نےاس موقع پرجمہوریت کےاستحکام،جمہوری روایات اور اقدار کےفروغ اور مضبوطی کےلئےسردارایازصادق کی کاوشوں کا سراہا۔

انہوں نےسردار ایازصادق کومسلم لیگ ن کی طرف سےقومی اسمبلی کےاسپیکر کا امیدوار نامزدکرتے ہوئےامیدظاہر کی کہ وہ پارلیمانی روایات کا تقدس برقرار رکھیں گے۔

مزید خبریں :