پاکستان
07 نومبر ، 2015

پٹیل پاڑہ کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ،ایک شخص زخمی

پٹیل پاڑہ کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ،ایک شخص زخمی

کراچی ........کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں ذاتی دشمنی کے باعث جیل سرنگ واقعہ میں ضمانت پر رہا کالعدم تنظیم کا عہدیدار زخمی ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق پٹیل پاڑہ میں ذاتی دشمنی کی باعث ناصر خان نامی شخص کا پولیس اہلکار ساجد سے جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ناصر خان زخمی اور جوابی فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد میں تین روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا ۔ دونوں کے رشتہ دار علاقے سے بلدیاتی الیکشن میں امید وار ہیں۔

ناصر خان جیل سینٹرل جیل سرنگ واقعے میں ضمانت پر رہا تھا،اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دوسری جانب پولیس حکام نے اہلکار ساجد کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :