07 نومبر ، 2015
کراچی........کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت جج کے تبادلے کے باعث ملتوی کی گئی۔ پولیس کی جانب سے کیس میں پیشرفت سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی۔
بلدیہ فیکٹری کیس کا تاحال کوئی سرکاری وکیل تعینات نہیں کیاجاسکا۔