07 نومبر ، 2015
اسلام آباد.......وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک امریکہ نالج کاری ڈور منصوبے کے تحت آئندہ 10سالوں میں پاکستان اور امریکی یونیورسٹیز کی شراکت سے 10ہزار پی ایچ ڈی تیار کریں گے۔
وزارت منصوبہ و ترقی کے اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے امریکی سفارت خانے کے پبلک افیئرز کی کونصلر کرسٹینا ٹوملنسن کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کہی ،اعلامیئے کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ نالج کاری ڈور کے قیام کے طریقہ کار پر بات ہوئی ،دونوں ممالک کا منصوبے پر کو جلد عملی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک امریکہ نالج کارِ ی ڈور منصوبے پر وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران اتفاق ہوا تھا، منصوبے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو فروغ دیا جائے گا ، احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے کی مدد سے امریکی یونورسٹیوں میں پاکستانی طلبا کا تناسب بڑھانے میں مدد ملے گی۔