دنیا
07 نومبر ، 2015

کیمرون مودی کے دورے پر کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں، کشمیری رہ نما

کیمرون مودی کے دورے پر کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں، کشمیری رہ نما

لندن......کشمیری رہنماؤں سے برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ پر کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں۔

کشمیری رہنماؤں کے10رکنی وفد نے ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کی اورانھیں ایک قرار داد پیش کی ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے پر کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھائیں، بھارت سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پراستصواب رائے سے متعلق اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

مزید خبریں :