07 نومبر ، 2015
اسلام آباد .......اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج سے ہورہی ہے ، امیدوار 10 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔
اسلام آباد میں 50 یونین کونسل میں چیرمین وائس چیئرمین ،کونسلر،خواتین،نوجوان،کسان مزدور اور اقلیتوں کی نشستوں پر انتخاب 30 نومبر کو کرائے جائیں گے ۔ جمع کرائے گئے کاغذات پر اعتراضات کی سماعت ہفتہ،اتوار اور پیرتک کر کے نمٹائی جائیں گے۔
اسلام آباد میں ایک یونین کونسل میں 6وارڈ ترتیب دیے گئے ہیں جس پر کونسلر،دو خواتین، چیئرمین وائس چیئرمین کے پینل سمیت نوجوان،اقلیت اور مزدور کسان امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔
امیدوار 10 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کو نشانات 11 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے ۔اسلام آباد میں پولنگ 30 نومبر کو صبح سات سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔