07 نومبر ، 2015
بدین........سندھ کے ضلع بدین میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، لیکن پولیس نے ماحول بہتر بنانے کی بجائے اپنے ہی دفاتر اور گھروں کے باہر مورچے بنالئے۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضلع بدین میں 19نومبر عوام نمائندوں کا انتخاب کریں گے،اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔ جلسوں اور ریلیوں میں اسلحہ کی نمائش ہورہی ہے ۔
خیرپور ، واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس ہے، لیکن حالات کوقابو میں رکھنے اور امن و امان کے قیام کو ممکن بنانے کی بجائے پولیس نے اپنی ہی حفاظت کےلئے اقدامات شرو ع کردئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر بدین اور ایس ایس پی بدین کےدفاتر اور گھروں کے سامنے مورچے قائم کئے گئے ہیں بکتر بند گاڑیاں اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔