پاکستان
07 نومبر ، 2015

چک جھمرہ اسٹیشن پرٹرین کی ایک بوگی اور انجن پٹڑی سے اتر گیا

 چک جھمرہ اسٹیشن پرٹرین کی ایک بوگی اور انجن پٹڑی سے اتر گیا

فیصل آباد......فیصل آبادسےلاہور آنےوالی مسافر ٹرین کی ایک بوگی اور انجن چک جھمرہ اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا۔ریلوے حکام کےمطابق ٹرین کی رفتارکم ہونےکےباعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان محکمہ ریلویزکےمطابق فیصل آباد سےلاہور آنےوالی مسافر ٹرین صبح6بجے کے قریب چک جھمرہ اسٹیشن سے روانہ ہونے لگی تو اس کی ایک بوگی اور انجن پٹڑی سے اتر گیا،رفتار کم ہونے کے باعث حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ریلوے حکام نےریلیف ٹرین روانہ کر دی،جو متاثرہ ٹرین کو لےکردوپہر12بجےکےقریب لاہور پہنچے گی۔

مزید خبریں :