پاکستان
07 نومبر ، 2015

ذوالفقار مرزا و دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

ذوالفقار مرزا و دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

کراچی..........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف 6 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی۔ملزمان کو آج گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کی جانی تھی۔

ذوالفقار مرزا اور ان کے 50 سے زائد ساتھیوں کے خلاف بدین اور کراچی کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی ،جلاو گھیراو اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :