انٹرٹینمنٹ
07 نومبر ، 2015

فلم ’’آئس ایج5 کولیژن کورس‘‘کا ٹیزرٹریلر جاری

فلم ’’آئس ایج5 کولیژن کورس‘‘کا ٹیزرٹریلر جاری

لاس اینجیلس ......مشہورِ زمانہ ہالی وڈ اینیمیٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم ’’آ ئس ایج ‘‘سیریزکا پانچواں حصّہ’’آئس ایج5 کولیژن کورس‘‘ کا ٹیزرٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مائیک تھرمیئراورگیلن ٹی شونے مشترکہ طور پر اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔اس تھری ڈی فلم میں’’آئس ایج‘‘ فلم کے اہم کرداراسکارٹ کے انوکھے ایڈونچر کی منظر کشی پیش کی گئی ہے جس میں وہ حادثاتی طور پر خلاء میں پہنچ جا تا ہے اورحیرت انگیز تجربات سے گزرتا ہے۔

لاری فورٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مختلف کرداروں کیلئے مشہور ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز، ڈینس لیری، رے رومانو،کوئینلتیفا اور جان لیگوئیزامواپنی آوازوں میںمکالمے ریکار ڈ کر ا رہے ہیں۔

ٹوینٹیتھ سنچری فاکس انیمیشن کی اس کامیڈی ایڈونچر تھری ڈی فلم کو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت آئندہ سال22جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :