کاروبار
24 مئی ، 2012

ڈاکٹر عاصم حسین نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی اوگرا کی سفارش مسترد کردی

ڈاکٹر عاصم حسین نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی اوگرا کی سفارش مسترد کردی

اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اوگرا حکام کو دھمکی دی ہے کہ گیس کی قیمتیں کم کرنے کی بات کرتے ہو، آپ کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھوں گا، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اوگرا کو ایک بے سمت ادارہ قرار د ے دیا۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اوگرا اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات کو مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے اوگرا کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھنے کا علان کیا، اوگرا کی طرف سے وزارت پیٹرولیم کو ایک ہفتے قبل وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی اپنی سفارشات میں نئے مالی سال سے گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات پر مبنی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں سوئی ناردرن کیلئے 47 روپے اور سدرن کے سسٹم پر گیس کی قیمت میں 34 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید خبریں :