08 نومبر ، 2015
برسبین......آسٹریلیا کے پہاڑ جیسے اسکور504 رنز کو عبور کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے پاس سات وکٹیں باقی ہیں۔ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 362 رنز بنانے ہیں جبکہ اسکی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز 264 رنز بنا کر مجموعی برتری 503 رنز کرکے اننگز ڈکلیئر کردی ۔ ہدف کے تعاقب میںنیوزی لینڈ نے 142 رنزبنالئے ہیں جبکہ اس کے 3 کھلاڑی پولین لوٹ چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نےدوسری انگز میں 59 رنز بنائے جبکہ پہلی اننگز میں بھی انھوں نے 140 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے فالوآن کرانے کے بجائے بیٹنگ کو ترجیح دی،اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی وہ 116 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،جو برنز نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔چوتھے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر 20 اور کپتان برینڈن میکلم 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔