پاکستان
24 مئی ، 2012

وزارت پیٹرولیم کا سردیوں میں سی این جی اسٹیشنز کو 4ماہ بند رکھنے کا منصوبہ

وزارت پیٹرولیم کا سردیوں میں سی این جی اسٹیشنز کو 4ماہ بند رکھنے کا منصوبہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم کی ہدایت پر سوئی گیس کمپنی نے سردیوں میں سی این جی اسٹیشنز کو 4 ماہ کیلئے مکمل بند رکھنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ سوئی گیس حکام کے مطابق اس سال سردیوں میں گیس کی قلت ایک ہزار ملین کیوبک فٹ کی بلند ترین سطح پر جائے گی جس کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کے دور میں ذخائر پر کام نہ ہونا اور سیاسی مداخلت بنے گی۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گرمیوں میں بھی ہفتے میں 3 روزہ بندش کا سامنا رہے گا اور یہ دورانیہ کم نہیں ہو سکتا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیاسی مداخلت نے کمپنی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، آئے روز گیس مہنگی کی جارہی ہے، اس صورتحال میں خاص طور پر بقایاجات 30 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے ہیں ۔

مزید خبریں :