کھیل
09 نومبر ، 2015

چیئرمین آئی سی سی سری نواسن کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیاگیا،بھارتی میڈیا

چیئرمین آئی سی سی سری نواسن کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیاگیا،بھارتی میڈیا

نئی دہلی..........آئی سی سی کےچیئرمین سری نواسن کوعہدےسے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاگیا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری نواسن کی جگہ بی سی سی آئی کےصدرششانک منوہر کو چیئرمین بنائےجانےکاامکان ہے ۔

بگ تھری کے موجد ،بی سی سی آئی کے سابق صدرآئی سی سی کے چیئر مین سری نواسن نے ایسی چالیں چلیں کہ آسٹریلیا ،انگلینڈ اور بھارت نے بگ تھری کے ذریعے کرکٹ پر حکمرانی شروع کردی۔

لیکن اسی دوران آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکنڈل میں پھنس گئے ۔ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے سری نواسن کو آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کی ملکیت سے بھی روک دیا۔

بگ تھری بنانے والے سری نواسن کو بی سی سی آئی نے چیئر مین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔سری نواسن کی جگہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کو آئی سی سی کی چیئر میں شپ کے نامزد کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :