09 نومبر ، 2015
پیرس........ورلڈ نمبر ون نواک جوکوچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میں انہوں نے بارنایہ کے اینڈی مرے کو شکست دی۔
پیرس میں کھیلے کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیہ کے نواک جوکوچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے تھاجوکوچ نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت لیا ۔
دوسرے سیٹ میں برطانوی کھلاڑی نے کچھ مزاحمت کی لیکن جوکوچ نے چھ چار سے کامیابی حاصل کرکے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اس فتح کے ساتھ وہ کیلنڈر ائیر میں چھ ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔