پاکستان
24 مئی ، 2012

اجمیر پہنچنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد پر بھارتی حکام مخمصے کا شکار

 اجمیر پہنچنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد پر بھارتی حکام مخمصے کا شکار

نئی دہلی…بھارتی شہر اجمیر پہنچنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد پر بھارتی حکام مخمصے کا شکار ہیں۔بھارت سے موصول اطلاعات کے مطابق نئی دہلی سے463پاکستانیوں نے نئی دہلی سے اجمیر شہر کے لئے ریل کے ٹکٹ بک کرائے لیکن اجمیر شہر پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد 462 ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی تعداد پر پائی جانے والی غیر یقینی صورت حال کے بارے میں ایک مرتبہ اور جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد حتمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :